۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا محفوظ مشہدی

حوزہ/ دینی مدارس اسلامی معاشرے میں کر تعلیم قرآن و حدیث اور فقہی مسائل کا مرکز ہیں، جو عوام کی دینی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے علماء تیار کرتے ہیں ۔دنیا بھر میں فروغ دین اسلام میں دینی مدارس کا کردار کلیدی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ جمعیت علمائے پاکستان( سواد اعظم )کے مرکزی صدر مولانا سید محمد محفوظ مشہدی کی زیر صدارت جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ کے 84 ویں تعلیمی سال کی تقریب بسم اللہ شریف کا انعقاد جامع مسجد حضرت حافظ الحدیث میں کیا گیا۔

تقریب میں علماء و طلبا کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ مولوی سید محمد عرفان شاہ مشہدی، مولانا چمن زمان آف سکھر ،مولانا قیصر نواز اور دیگر علماءکرام نے تقریب سے خطاب کیا۔

مدارس دینیہ کے معاشرے میں اصلاحی اور اسلامی کردار کی وضاحت کرتے ہوئے مقررین نے کہا مدارس اسلام کے قلعے اور اقامت دین کی جدوجہد کا ہراول دستہ ہیں ۔ مدارس دینیہ کا اصلاح عقائد اور اتحاد بین المسلمین میں کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انشاءاللہ یہ کاوشیں جاری رہیں گی ۔تحریک ختم نبوت ہو یا اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد مدارس ہر جگہ متحرک رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا دینی مدارس اسلامی معاشرے میں کر تعلیم قرآن و حدیث اور فقہی مسائل کا مرکز ہیں، جو عوام کی دینی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے علماء تیار کرتے ہیں ۔دنیا بھر میں فروغ دین اسلام میں دینی مدارس کا کردار کلیدی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .