۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
News ID: 393133
19 ستمبر 2023 - 18:08
خنداب

حوزہ/ ایران کے صوبہ خنداب کے امام جمعہ نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: پانچ چیزیں ہیں جو انسان کے قلب کو نورانی کر دیتی ہیں، 1: چیز زیادہ اس سے زیادہ سورہ توحید پڑھنا، 2: کم بولنا 3: علماء کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا،4: نماز شب پڑھنا، 5: مسجد جانا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز ایران صوبہ خنداب میں مدرسہ علمیہ مہدیہ کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے سلسلے میں اساتذہ اور طالبات کی موجودگی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

حجت الاسلام والمسلمین صفاھانی نے جدید طلاب کا استقبال کرتے ہوئے کہا: آپ اپنی عظمت کو سمجھیں کیوں کہ آپ نے نورانی راہ پر اپنا قدم رکھا ہے اور طلبگی کو انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: پانچ چیزیں ہیں جو انسان کے قلب کو نورانی کر دیتی ہیں، 1: چیز زیادہ اس سے زیادہ سورہ توحید پڑھنا، 2: کم بولنا 3: علماء کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا،4: نماز شب پڑھنا، 5: مسجد جانا۔

صوبہ خنداب کے امام جمعہ نے مزید کہا: طلاب علوم دینی کو چاہیے کہ وہ ان پانچ اصولوں کی پابندی کریں تا کہ ان کا دل نورانی ہو جائے اور کبھی گمراہ نہ ہوں، دوسرے لوگوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ ان اصولوں پر عمل کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .