حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمی فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس لوئر چھتر مظفرآباد میں پندرہ روزہ تربیتی ورکشاپ برائے خواہران منعقد کیا گیا۔ جس میں روزانہ کی کلاسز میں احکام عقائد اخلاق تجوید مفاہیم کے علاوہ آرٹ ایکٹیوٹی کمپیوٹر کورس کے علاؤہ روزانہ ایک عالم دین کا درس اور اجتماعی زیارت عاشورہ اور نماز با جماعت روزانہ کی دعائیں اس کے علاؤہ مختلف ٹائٹل دے کر پروگرام کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
منعقد تربیتی ورکشاپ میں حجاب کی اہمیت و نماز کی فضیلت اور علم دین کی حوالے سے نیز ولایت فقیہ اور اس کے علاؤہ ڈرامہ تقریر ترانہ وغیرہ کے ذریعے سے بچوں میں مزید ان کی اہمیت کو واضح کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور اس کے علاؤہ درس اخلاق جسے خواہر رخشندہ کاظمی جسکا عنوان علم دین کی اہمیت اور علم کے ساتھ عمل بھی ضروری ہے انہوں نے عمل کے لیے قرآن پر توجہ دینے پر تاکید کی اور کہا کہ نماز کی پابندی حجاب کی پابندی یہ ہمارے دین کو مظبوط کرتا ہے اور علم دین ہمارے معاشرے کی ضرورت ہے ساتھ ہی علم دین ہی انسان کی بقا ہے اسکو محور قرار دیا ہے۔