۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس آزاد کشمیر

حوزہ/ فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس لوئیر چھتر مظفرآباد کشمیر میں ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس لوئیر چھتر مظفرآباد کشمیر میں ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کے اسٹاف اور طالبات کے علاؤہ شہر بھر سے مومنات نے بھر پور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی طالبات نے تلاوت قرآن کریم سے محفل کا آغاز کیا اور طالبات نے نعت، منقبت، کوئیز، ترانے، ڈرامہ اور بی بی سلام اللہ علیہا کی سیرت پر تقاریر پیش کیں۔

اس عظیم الشان جشن سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی ڈائریکٹر محترمہ تسنیم زہراء رضوی نے قم المقدسہ سے آنلائن ویڈیو خطاب کیا اور حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا مکمل اسوہ حیات، ایک بہترین ماں، بہترین بیوی اور بہترین بیٹی ہیں اور آج کی عورت کی بقاء حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کو اسوہ قرار دینے میں ہے، لہٰذا ہمیں حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کو اسوہ بنانا چاہیئے۔

پروگرم کے آخر میں، فاطمه نام کی چھوٹی بچیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .