۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس

حوزہ/ فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس لوئیر چھتر مظفراباد میں تین روزہ مجالس عزا بسلسلہ ایام شہادت جگر گوشہ رسول طاہرہ، مرضیہ جناب سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیھا منعقد ہوئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس لوئیر چھتر مظفراباد میں تین روزہ مجالس عزا بسلسلہ ایام شہادت جگر گوشہ رسول طاہرہ، مرضیہ جناب سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیھا منعقد ہوئیں۔

جس میں سیرت حضرت فاطمیہ کے حوالے سے خواہر فضہ مختآر نقوی، خواہر منزہ منظور نقوی اور خواہر شہر بانو کاظمی نے خطاب کیا اور بی بی فاطمہ کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے علمی زندگی کے لئے بی بی کی زندگی سے مثالیں پیش کی جس سے تمام حاضرین نے گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ ان مجالس عزا میں طالبات کے علاؤہ شھر بھر سے مومنات نے میں بھر پور شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .