۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
جامعہ فاطمیہ (س) میں کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

حوزہ / شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر اور جامعہ فاطمیہ (سلام اللہ علیھا) نواب شاہ کے بانی و سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید اسد اقبال زیدی نے طالبات کی دینی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ دورِ حاضر کی ضروریات کے پیشِ نظر تحقیقی میدان میں ترقی کے لیے جامعہ فاطمیہ (سلام اللہ علیہا) میں کمپیوٹرز لیب کا افتتاح کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر اور جامعہ فاطمیہ (سلام اللہ علیہا) نواب شاہ کے بانی و سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید اسد اقبال زیدی نے طالبات کی دینی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ دورِ حاضر کی ضروریات کے پیشِ نظر تحقیقی میدان میں ترقی کے لیے جامعہ فاطمیہ (سلام اللہ علیہا) میں کمپیوٹرز لیب کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں مختلف تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات منجملہ پروفیسرز، ڈاکٹرز، اسکول و کالجز کے اساتذہ اور علاقہ کی فعال شخصیات نے شرکت کی۔

علامہ سید اسد زیدی نے افتتاحی تقریب میں اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ ہم اپنے جامعہ کی طالبات کو دینی معارف سکھانے کے ساتھ ساتھ، کمپیوٹر کے ہنر سے بھی آشنا کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلہ میں ابتدائی طور پر 10 کمپیوٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔ جس کی مدد سے طالبات کو C.I.T / D.I.T کورس کرایا جائے گا اور تجربہ کار کمپیوٹر اساتذہ اپنی خدمات پیش کریں گے۔ عنقریب اسکول، کالج اور یونیورسٹیز کی طالبات کیلئے بھی جامعہ فاطمیہ (سلام اللہ علیہا) میں سنڈے اسکول شروع کیا جائے گا جس میں کمپیوٹرز کے مختلف کورسز کرائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا: جامعہ زیر تعمیر ہے جس کی دوسرا اور تیسرا فلور مکمل ہونے کے بعد 200 طالبات کے لیے رہائش فراہم ہو جائے گی۔ اسی طرح نمازخانہ میں 350 نمازیوں کیلئے نماز باجماعت پڑھنے کی جگہ بنائی گئی ہے تاکہ اطراف کی آبادی سے بھی مؤمنین و مؤمنات نماز باجماعت میں شرکت کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .