جمعہ 6 دسمبر 2024 - 06:30
ایامِ فاطمیہ کے دوران عزاداران حضرت زہرا (س) کی خدمت کے لئے 750 موکبوں کا قیام

حوزہ/ صوبہ فارس کی مذہبی انجمنوں کے سربراہ نے ایامِ فاطمیہ کے دوران صوبہ فارس میں 750 موکبوں کے قیام کی خبر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے صوبہ فارس کی مذہبی انجمنوں کے سربراہ رضا محمدیان نے ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے تعزیت پیش کی اور صوبہ فارس کی مذہبی انجمنوں کی ثقافتی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: صوبہ فارس میں ایامِ فاطمیہ کے دوران 750 موکب کا قیام عمل میں لایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا: ایامِ فاطمیہ اول و دوم کے دوران، صوبہ فارس کے مختلف مقامات پر 750 موکب قائم کیے گئے۔ جہاں عزاداران حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی خدمت کی گئی۔

صوبہ فارس کی مذہبی انجمنوں کے سربراہ نے کہا: شیراز شہر میں مختلف مقامات پر مذہبی انجمنوں کی جانب سے عزادارانِ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے لئے سبیلوں اور پزیرائی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha