حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 23 فروری 2025 بروز اتوار شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ رحمۃ اللّٰہ علیہ کی تدفین کے موقع پر فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد کشمیر پاکستان کی طالبات اور سٹاف کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی طالبات نے شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی تصویر بنا کر اپنے انداز میں ان سے محبت کا اظہار کیا۔
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی طالبات نے شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ رحمۃ اللّٰہ علیہ کی تشییع کو براہ راست دیکھا۔
اس موقع پر شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ رحمۃ اللّٰہ علیہ اور شہید سید صفی الدین کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی بھی کی گئی۔
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی طالبات نے شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ رحمۃ اللّٰہ علیہ کی زندگی اور ان کی دینی جدوجہد کے بارے میں کتاب ”شہید مقاومت“ کا مطالعہ بھی کیا۔
آپ کا تبصرہ