حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد کی طالبات کے لیے درس اخلاق کا اہتمام کیا گیا، حجت الاسلام سید یاسر سبزواری صدرِ ایم ڈبلیو ایم کشمیر پاکستان نے طالبات کو درس اخلاق دیا۔

درس اخلاق کا موضوع خوشنودی پروردگار تھا؛ حجت الاسلام سید یاسر سبزواری نے درس اخلاق میں اس نکتے کی طرف خصوصی اشارہ کیا کہ اگر ہمارا ہر کام رب کی رضا کے لیے ہو گا تو ہر کام عبادت شمار ہو گا، ہمیں چاہیے کے ہم اپنے اعمال میں دکھاوے سے اجتناب کریں، کیونکہ ریاکاری ہمارے اعمال کو ضائع کر دیتی ہے۔

درس اخلاق کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست ہوئی، جس میں طالبات نے اپنے سوالات حجت الاسلام سید یاسر سبزواری کے سامنے پیش کیے اور آپ نے جوابات دیئے۔
یہ درس، ہفتہ وار درس اخلاق کی ایک کڑی تھی جو فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی طالبات کی تربیت کا سلسلہ وار پروگرام ہے۔










آپ کا تبصرہ