حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد آزاد کشمیر پاکستان میں شہادتِ امام جعفر صادق علیہ السلام کے سلسلے میں مجلسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس سے خواہر عزیز نقوی صاحبہ نے خطاب کیا۔

بعد از نمازِ ظہرین مجلسِ عزاء کا باقاعدہ آغاز زیارتِ عاشورہ کی تلاوت سے کیا گیا اور سوز و سلام اور نوحے پیش کیے گیے۔
امام جعفر صادق علیہ السلام کے روز شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے خواہر عزیز نقوی صاحبہ نے امام جعفر صادق علیہ السلام کے فضائل اور کمالات بیان کئے اور ان کی دین کے لیے بے شمار خدمات کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے شریعت محمدی کو نئی زندگی بخشی اور دین کے ان پہلوؤں کو اجاگر کیا جو تاریخ کے نقشے سے مٹا دیے گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ لکھنے والوں نے لکھا ہے: امام جعفر صادق علیہ السلام کی زندگی سے متاثر ہونے کے لیے ایک ہی لمحہ کافی ہے، بعض روایات کی روشنی میں 15 شوال تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے کہ جس میں اہلبیت علیہم السّلام کے ایک اور روشن چراغ کو بجا دیا گیا، یہ وہ دن ہے جس میں مومنین کے چھٹے امام، صادق آل محمد امام جعفر صادق علیہ السلام کو منصور دوانقی کے حکم پر زہر دے کر شہید کر دیا گیا۔


مجلسِ عزاء کے اختتام پر نوحہ خوانی کی گئی۔









آپ کا تبصرہ