حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد کشمیر پاکستان میں شہادتِ امام محمد تقی علیہ السّلام کے سلسلے میں مجلسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس سے خواہر وجیہہ جعفری صاحبہ نے خطاب کیا۔

مجلسِ عزاء کا با قاعدہ آغاز زیارتِ عاشورا کی تلاوت سے کیا گیا۔
امام محمد تقی علیہ السّلام، کے روز شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے خواہر وجیہہ جعفری صاحبہ نے حدیث رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم بیان کی ( ہر چیز کی اساس ہے اور اسلام کی اساس میری محبت ہے اور میرے اہلبیت کی محبت ہے) اور اسی حدیث کی روشنی میں امام محمد تقی علیہ السلام کے فضائل بیان کئے۔ امام تقی علیہ السّلام وہ امام ہیں جنہوں نے سب سے کم عمر پائی اور اتنی کم عمر میں امام علیہ السّلام "تقی" اور "جواد" جیسے القابات کے مصداق ٹھہرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 28 ذیقعدہ تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے کہ جس میں اہلبیت کے ایک اور روشن چراغ کو بجا دیا گیا ۔ یہ وہ دن ہے جس میں مومنوں کے نویں امام تقی علیہ السّلام، علیہ کو زہر دے کر شہید کر دیا گیا۔
مجلسِ عزاء نوحہ خوانی اور دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے اختتام پذیر ہوئی۔









آپ کا تبصرہ