اتوار 20 اپریل 2025 - 15:30
علامہ سید محمد باقر نجفی کشمیری کے انتقال پر فاطمیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کشمیر کا اظہارِ افسوس

حوزہ/عالم ربانی، استادِ اخلاق اور واعظِ متقی، حضرت علامہ سید محمد باقر نجفی کشمیری  کے انتقال پر مدیر فاطمیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کشمیر مولانا ارشد حسین آرمو نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر فاطمیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کشمیر مولانا ارشد حسین آرمو کے تعزیتی پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے۔

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

الَّذِینَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلَائِکَةُ طَیِّبِینَ یَقُولُونَ سَلَامٌ عَلَیْکُمُ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ.

جنہیں ملائکہ اس عالم میں اٹھاتے ہیں کہ وہ پاک و پاکیزہ ہوتے ہیں اور ان سے ملائکہ کہتے ہیں کہ تم پر سلام ہو اب تم اپنے نیک اعمال کی بنا پر جنّت میں داخل ہو جاؤ!

عالمِ بزرگوار، متفی و پرہیزگار، استادِ اخلاق اور ہمیشہ ولایت کے حامی حضرت علامہ سید محمد باقر نجفی کشمیری (رح) کے انتقال کا عظیم صدمہ انتہائی رنج و غم کا باعث بنا۔

اس عارفِ بصیر نے اپنی بابَرَکت زندگی علوم و معارفِ اسلامی اور اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج میں، نیز خصوصاً نوجوانوں میں اخلاقی اور معنوی خوبیوں کو فروغ دینے میں گزاری اور اسلامی معاشرے میں دینی، اخلاقی اور ولائی اقدار کی سربلندی کی راہ میں پوری زندگی وقف کردی ۔

اس عالمِ حکیم اور روشن ضمیر کی رحلت، جو عالم اسلام کے لیے بالخصوص اہل کشمیر کے لیے ایک عظیم نقصان ہے جس کی تلافی ناممکن ہے، اس موقع پر ہم حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (عج)، رہبرِ انقلابِ اسلامی، مراجع عظام تقلید، حوزہائے علمیہ اور دنیا بھر کے محبین آل محمد علیہم السّلام اور ان کے مکرم و معزز خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ خُداوند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے، جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین اور اہل خانہ بالخصوص تمام شاگردوں کو صبر و تحمل عطا فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha