جمعہ 18 اپریل 2025 - 08:00
لاہور پاکستان؛ تاجر برادری کے تحت غزہ میں غاصب اسرائیل کی بربریت کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

حوزہ/ غزہ میں غاصب اسرائیلیوں کی بربریت کے خلاف لاہور پاکستان کی تاجر برادری کی جانب سے آج پورے شہر میں ہڑتال رہی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف، آج لاہور پاکستان کی ہال روڈ مارکیٹ، انار کلی بازار، اردو بازار، اعظم کلاتھ مارکیٹ اور اندرون شہر کی مارکیٹیں مکمل بند رہیں، جبکہ بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ انتظامیہ نے مارکیٹیں معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی کال دی جا رہی ہے۔

یاد رہے دنیا بھر کی طرح پاکستانی عوام بھی فلسطینی مسلمان بھائیوں پر غاصب اسرائیل کی طرف سے ڈھائے جانے والے غیر انسانی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha