بدھ 16 اپریل 2025 - 23:52
لاہور پاکستان؛ عنصر مسیح نے دین اسلام قبول کر لیا +ویڈیو

حوزہ/لاہور پاکستان سے تعلق رکھنے والے جناب عنصر مسیح عیسائیت سے دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے اور مذہب حقہ (تشیع) قبول کرنے کے بعد اپنا اسلامی نام محمد علی رکھ دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور پاکستان سے تعلق رکھنے والے جناب عنصر مسیح عیسائیت سے دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے اور مقامی عالم دین علامہ شیخ یوسف جوہری کی خدمت میں آکر زبان پر شہادتیں جاری کر کے مذہب حقہ (تشیع) قبول کر لیا اور انہوں نے اپنا اسلامی نام محمد علی رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مسیحی شخص نے لاہور پاکستان میں شیعہ عالم دین حجۃ الاسلام شیخ یوسف جوہری کے آفس میں حاضر ہو کر دین اسلام اور مذہب تشیع کو قبول کیا ہے۔

لاہور پاکستان؛ عنصر مسیح نے دین اسلام قبول کر لیا +ویڈیو

نو مسلم محمد علی نے خداوند عالم کی وحدانیت کا اقرار، خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی رسالت اور حضرت علی (ع) و آئمہ معصومین علیہم السّلام کی خلافت و وصایت کی شہادت زبان پر جاری کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha