۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے 3 روزہ تعلیم و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

حوزہ/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے 17،18،19 ستمبر 2021 کو 3 روزہ تعلیم و تربیتی ورکشاپ منعقد یا جارہا ہے۔یہ ورکشاپ سندھ کے علمی مرکز جامشورو موجوز علمی درسگاہ  "مرکز تحقیقات و تبلیغات اسلامی جامشورو" میں منعقد ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے انشاءاللہ 17،18،19 ستمبر 2021 کو 3 روزہ تعلیم و تربیتی ورکشاپ منعقد یا جارہا ہے، یہ ورکشاپ سندھ کے علمی مرکز جامشورو موجوز علمی درسگاہ  "مرکز تحقیقات و تبلیغات اسلامی جامشورو" میں منعقد ہوگا۔

اس 3 روزہ پروگرام میں مختلف موضوعات پر دروس ہونگے مثلا: اخلاق، توحید و شرک،کردار سازی میں بنیاد گھر یا باہر کا معاشرہ؟،مطالعہ کرنے کے فوائد اور نہ کرنے کے نقصانات، اطاعت والدین، امام زمانہ کے دور غیبت میں ہماری ذمیداری، جھوٹ کے اسباب، گناہ،حل وغیرہ

تعلیمی لیکچرز میں؛ اسکالرشپ حاصل کرنے کے طریقے،تعلیمی مسائل و حل، مستقبل کی منصوبابندی، عملی سرگرمیاں (Practical Activities)، علمی محفل کا طریقہ، وضو اور غسل، نماز کا درست طریقے کار یہ موضوعات شامل ہیں۔

مرکزی تعلیم و تربیت سیکریٹری برادر حسن جواد اصغری کے مطابق، پروگرام کا آغاز 17 ستمبر کی شام 5 بجے شرکاء کی رجسٹریشن سے کیا جائے گا۔

پروگرام میں پنج گانہ نماز باجماعت ، روزانہ صبح نماز فجر کے بعد دعا اور ورزش بھی عمل میں لائی جائیں گی،  سندھ کے مختلف علماء کرام، دانشورحضرات، مذہبی و تعلیمی اسکالر اپنے فرائص انجام دیں گے۔

پروگرام میں خصوصی خطاب حجۃ الاسلام والمسلیمین حضرت علامہ حیدر علی جوادی حفظ اللہ کرنا فرمائیں گے۔ملت تشیع کے بافکر نوجوانوں سے شرکت کی استداء ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .