حوزہ نیوز ایجنسی برونائی بولٹن کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ اسلامی ملک برونائی میں ’’قرآن میں تدبر‘‘ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 100 اساتذہ نے شرکت کی۔ یہ ورکشاپ سرب گاوان یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔
اس تعلیمی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سرب گاوان یونیورسٹی میں اصول الدین کالج اور برونائی وزارت مذہبی امور میں امور مساجد کے باہمی تعاون سے منعقد ہوئی۔ا س ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد قرآن کریم میں تدبر کے لیے مساجد میں قرآن مجید کی تعلیم دینے والوں کی تربیت ہے تاکہ وہ آئندہ قرآن کی تعلیم بہتر انداز میں دے سکیں۔