۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ورکشاپ

حوزہ/ عید مبعث کے سلسلے میں پیروان ولایت جموں وکشمیر کے اہتمام وسطی ضلع بڈگام کے خندہ علاقے میں یک روزہ معارف اسلامی ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں لوگوں کی ایک تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید مبعث کے سلسلے میں پیروان ولایت جموں وکشمیر کے اہتمام وسطی ضلع بڈگام کے خندہ علاقے میں یک روزہ معارف اسلامی ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں لوگوں کی ایک تعداد نے شرکت کی۔

اس ورکشاپ میں پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی اور صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے بعثت کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی، انہوں نے فلسفہ بعثت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بعثت تاریخ بشریت کا ایک تاریخ ساز دن ہے جس دن جاہلیت، بدعات اور ناانصافی جیسی ہزاروں برائیوں کا خاتمہ ہوا اور کرہ ارض پر رشد وہدایت کی شعائیں پھوٹیں۔

انہوں نے کہا کہ عید مبعث ہمیں علم واخلاق صبر و استقامت کے ساتھ ساتھ ظلم و نا انصافی کے خلاف مزاحمت کا درس دیتی ہے اور ہمیں اتحاد و اتفاق کی بھر پور تلقین کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .