۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ایک عظیم الشان تعلیمی و تربیتی کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/ مدرس جامعۃ الکوثر اسلام آباد نے فیوچر پلاننگ اور تعلیمی راہ میں رکاوٹ کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے منزل کا انتخاب اور اس کے بعد منزل تک جانے کے لیے تمام تر کوششیں کرنی چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ایک عظیم الشان تعلیمی و تربیتی کانفرنس کے عنوان سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام اساتیذ کرام و طلباء کرام نے بھر پور شرکت فرمائی۔

تصویری جھلکیاں: جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ایک عظیم الشان تعلیمی و تربیتی کانفرنس کا انعقاد

تلاوت کلام پاک کے بعد طلباء جامعہ الکوثر نے بہترین انداز میں تواشیح پیش کی جس کے بعد تعلیمی رجحانات کے تعین کے حوالے سے جامعہ الکوثر کے فاضل اور نمل یونیورسٹی سے ایجوکیشن میں ایم فل ڈگری ہولڈر طالب علم مولانا احمد بشیر صاحب نے بہترین گفتگو فرمائی جس میں طلباء کے لیے ہدف کے تعین سے لیکر اہداف تک پہنچنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کرنے پر توجہ مبذول کروائی گئی۔

اس کے بعد جامعۃ الکوثر کے فاضل طالب علم مولانا نعیم عباس النجفی نے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں اپنے اندر علم سے الفت اور حصول علم کے لیے کوششوں کو بروئے کار لانا چاہئیے۔

اس کے بعد مدرس جامعۃ الکوثر حجۃ الاسلام مولانا ڈاکٹر علی حسین عارف صاحب نے فیوچر پلاننگ اور تعلیمی راہ میں رکاوٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ طلاب کرام کا ہر لمحہ قیمتی ہے اور اس سے بھرپور فایدہ اٹھایا جانا چاہئیے۔ سب سے پہلے منزل کا انتخاب اور اس کے بعد منزل تک جانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جانی چاہئیں، طلاب کی فکری اعتبار سے اقسام ہوتی ہیں جن میں کئی ایک طلاب رہنما کے طور پر تیار ہوتے ہیں اور کئی ایک غلامانہ ذہنیت کے حامل ہوتے ہیں ہر فرد اپنی فکر کے مطابق عمل کر رہا ہوتا ہے۔ ہمیں ممکنات کو سامنے رکھتے ہوئے کوشش کرنی ہے تاکہ اپنی ذات سمیت قوم و ملت کی مثبت تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکیں، ہرشخص کی کوشش اس کی قدر و قیمت کو معین کرتی ہے۔ اختتام پر دعائیہ کلمات مدرس جامعۃ الکوثر حجۃ الاسلام والمسلمین علامه ظفر عباس شہانی صاحب نے ادا کئے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .