۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا ڈاکٹر کلب صادق

حوزہ/ مولانا کے فرزند ڈاکٹر کلب سبطین نوری نے بتایا کے مولانا کلب صادق کی طبیعت میں کوئی گراوٹ نہیں آئی ہے لیکن ابھی بھی حالت اطمنان بخش نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر، سرمایہ ملت جعفریہ، مفکر اسلام ڈاکٹر سید کلب صادق کی طبیعت اس وقت بہت ہی زیادہ خراب اور لکھنؤ کے ایرا ہاسپٹل میں زیر اڈمت ہیں، آپ حضرات سے دعائے صحت کی استدعا کی گئ ہے۔

مولانا کے فرزند ڈاکٹر کلب سبطین نوری نے بتایا کے مولانا کلب صادق زیر علاج ہیں انکی طبیعت میں کوئی گراوٹ نہیں آئی ہے لیکن ابھی بھی حالت اطمنان بخش نہیں ہے۔ میں دنیا بھر کے مومنین جو فون کر کے خیریت دریافت کر رہے ہیں اور شوشل میڈیا پر دعائیں کر رہے ہیں سبکا شکریہ کہتا ہوں، اتنی محبت اور عقیدت خوش نصیبوں کو ملتی ہے، انتقال کی خبر جھوٹی ہے وہ حضرات جو سوشل میڈیا پر غیر ضروری اور غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں، ازراہ کرم وہ گریز کریں۔ ایک دفعہ پھر شکریہ اور دعاؤں کی مزید گذارش ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم 

أَمَّنْ یُجِیبُ الْمُضْطَرَّ إِذا دَعاهُ وَ یَكْشِفُ السُّوءَ

اللہ بحق شہداۓ کربلا مولانا موصوف کو شفاۓ کامل و عاجل عنایت کرے ۔آمین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Rubab Ali zaidi PK 14:28 - 2020/11/18
    0 0
    Mola bibi fatima sa k sadqey Zindagi dey ameenz