آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
-
مولانا سجاد نعمانی کا عرب ممالک کی فلسطین پالیسی پر ردعمل
اس وقت ایران وہ واحد ملک ہے جو فلسطینی کاز کے لیے کھڑا ہے
حوزہ/ مسلم پرسنل لا بورڈ کے معتبر ترجمان مولانا سجاد نعمانی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ ایران اسی طرح اسرائیل کے خلاف پوری طاقت سے ڈٹا رہے۔ ایران اس وقت وہ واحد ملک ہے جو فلسطینی کاز کے لیے کھڑا ہے، اور اگر یہ ثابت قدمی برقرار رہی تو ان شاء اللہ، حالات بہتر ہوں گے۔
-
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا مجوزہ وقف ترمیمی بل کی واپسی کا مطالبہ
حوزہ/ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا مجوزہ وقف ترمیمی بل 2024 کو دستور کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔
-
یونیفارم سول کوڈ کے خلاف رائے دیں، مسلم پرسنل لا بورڈ کی اپیل
حوزہ/ صدر بورڈ نے کہا کہ یہ ملک مختلف مذاہب، تہذیبوں، روایتوں اور رسوم و روایات کا حامل ہے، یہی تنوع اس کی پہچان اور خوبصورتی ہے اور اسی وجہ سے دنیا بھر میں اس کو عزت و وقار کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔
-
مولانا رابع حسنی ندوی بہترین مدبر اور ممتاز مفکر تھے: مولانا سید کلب جواد نقوی
حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ مولانا سید رابع حسنی ندوی عالم اسلام کی نابغۂ روزگار شخصیت اور عظیم دانشور تھے، ان کی رحلت سے ملت مسلمہ کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔
-
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی انتقال کر گئے
حوزہ/ صدر کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی 93 برس کی عمر میں لکھنئو میں انتقال کر گئے۔
-
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ "یکساں سیول کوڈ" کے خلاف میدان میں اترا
حوزہ/ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے حکومت سے صاف کہا کہ وہ یکساں سول کوڈ کا خیال ترک کردے، ملک کے آئین میں ہر شخص کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی ہے۔
-
ایک سے زائد بیویاں شوہر کا حق ہے اور انصاف بیوی کا حق ہے، مونسہ بشری عابدی
حوزہ/ ممبر مسلم پرسنل لاء بورڈ اور رکن مجلس عاملہ نے کہا کہ ملک ہندوستان میں ایسے قوانین بنائے جا رہے ہیں جہاں ایک عورت کو رکھیل تو بنا کر رکھا جا سکتا ہے لیکن اس کو عزت کے ساتھ بیوی بنا کر رکھنے کو اجازت نہیں دی جاتی ۔
-
یکساں سول کوڈ ناقابل قبول اور ملک کے لئے نقصاندہ:آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
حوزہ,حکومت نے جو یکساں سول کوڈ کا شوشہ چھوڑا ہے، وہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ ملک کی تمام اقلیتوں اور اکثر قبائلی گروہوں کے لئے ناقابل قبول ہے
-
مدارس پر حکومتوں کا متعصّبانہ رویہ تشویشناک اور غیردستوری: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
حوزہ/ مدارس و مساجد میں کام کرنے والوں پر بلا دلیل دہشت گردی کا الزام لگایا جارہا ہے اور بلاثبوت کارروائی کی جارہی ہے نیز آسام میں ملک کے دوسرے علاقوں سے آنے والے علماء پر قانونی و انتظامی قدغن لگائی جارہی ہے۔
-
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا
حوزہ/ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے حجاب معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ کے 15 مارچ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے ریاستی اسکولوں میں لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی کو برقرار رکھا تھا۔
-
لکھنؤ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی میٹنگ، کئی مسائل پر گفتگو
حوزہ/ ندوۃ العلماء میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ کے بعد قاسم الیاس رسول نے کہا کہ ہندوستان کے آئین نے جو حق تمام قبائل و ذات اور مذاہب کے ماننے والے کو دیا ہے کامن سول کوڈ اس کی مخالفت کرتا ہے ہر شہری اپنے طور طریقے سے زندگی گزارنے کے لئے آزاد ہے ایسے میں یکساں سول کوڈ کا نفاذ کرنا آئینی نقطۂ نظر سے غلط ہوگا۔
-
سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا بیان:
حکومت ہندوستان؛ سوریہ نمسکار کے مجوزہ پروگرام سے باز آئے
حوزہ/ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ مسلمان بچوں کے لیے سوریہ نمسکار جیسے پروگرام میں شرکت قطعاً جائز نہیں، دستور ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں کسی خاص مذہب کی تعلیم دی جائے، یا کسی خاص گروہ کے عقیدہ پر مبنی تقریبات منعقد کی جائیں، مگر بڑے افسوس کی بات ہے کہ موجودہ حکومت اس اصول سے ہٹتی جارہی ہے، اور وہ ملک کے تمام طبقات پر اکثریتی فرقہ کی سوچ اور روایت کو مبینہ طور پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
-
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے "جرنل آف لا اینڈ رلیجیئس افیئرس" کی رسم اجرا کی تقریب
مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے لا میگزین کا آغاز کیا ہے، اس کا بنیادی مقصد ہندوستان میں قانون شریعت کی تفہیم، اعتراضات کے جوابات اور عدالتوں کے فیصلوں کا تجزیاتی مطالعہ ہے، امید کی جا رہی ہے کہ اس میگزین کے ذریعہ وکلا ، ججوں اور ماہرین قانون کو اسلامی قانون کی معنویت اور ہمہ گیریت سے آگاہ کرنا آسان ہوگا۔
-
پروفیسر مولانا علی محمد نقوی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر منتخب
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینیئر پروفیسر اورمشہور اسلامی اسکالر مولانا علی محمد نقوی صاحب کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نائب صدر منتخب کئے گئے۔
-
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ایک ادارہ ہے اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، مولانا رابع حسنی ندوی
حوزہ/ مولانا سید رابع حسنی ندوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'مسلم پرسنل لا بورڈ اور خاص کر بحیثیت صدر مجھ سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اترپردیش انتخابات میں کسی ایک پارٹی کی حمایت میں اپیل جاری کی جائے۔
-
صدر کل ہند مجلس شیعہ علماء و ذاکرین، حیدرآباد:
نکاح کو آسان بنانے کے لیے ہر مسلک اور مکتبِ فکر کے مسلمانوں کو آگے آنا ضروری، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین آغا
حوزہ/ اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اہتمام سادہ اور مسنون نکاح کے سلسلہ میں آن لائن کانفرنس میں مسنون نکاح کو فضول خرچی اور رسم و رواج سے اجتناب پر زور دیا گیا۔
-
آسان اور مسنون نکاح کے لیے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی پہل
حوزہ/ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے تمام لوگوں کو یہ بتایا جائے گا کہ شادی میں جہیز لینا اور دیگر رسومات ادا کرنا شریعت کے حساب سے کتنا غلط ہے۔
-
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی دس روزہ آسان و مسنون نکاح مہم
حوزہ/ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بورڈ پورے ملک کا سب سے متحدہ و مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔ اسے اس لیے قائم کیا گیا ہے تاکہ شریعت کی حفاظت اور سماج میں پھیلی برائیوں پر قدغن لگایا جاسکے۔
-
قرآن پاک کی آیتوں کو ختم کرنے کے بارے میں وسیم رضوی کی دریدہ دہنی پر جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا رد عمل
حوزہ/ مولانا محمد ولی رحمانی نے کہا کہ قرآن مجید کی آیتوں کو ہٹانے یا مٹانے کا مسئلہ کسی فرقہ یا مسلک سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے متفقہ عقیدہ سے اس کا تعلق ہے، اس لیے میں مسلمانوں کی تمام جماعتوں خواہ وہ شیعہ ہوں، سنی ہوں، بوہرہ ہوں، دیوبندی ہوں، بریلوی ہوں، اہل حدیث ہوں یا کسی بھی فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں اپیل کرتاہوں کہ اس معاملہ میں اشتعال میں آنے کی، احتجاج و مظاہرہ، دھرنا یا جلسہ جلوس کرنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔
-
آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے صدر:
مسلمانوں کو پریشان ہونے کے بجائے ہمت اور حکمت کے ساتھ موجودہ حالات کے مقابلے کے لیے فکر مند اور مناسب تدبیر اختیار کرنی چاہیے، مولانا رابع حسنی ندوی
حوزہ/ ملک انسانیت اور اخلاق کے ذریعے ترقی کرتا ہے، ہمارا یہ ملک مختلف مذاہب اور مختلف طبقات کا گہوارہ ہے، یہ ملک اسی صورت میں ترقی کر سکتا ہے جب تمام مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کو اپنا سمجھیں، ایک دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کریں، اور باہم مل جل کر زندگی گزاریں۔
-
ایودھیا کی مسجد شریعت کے مغائر، مسلم پرسنل لا بورڈ
حوزہ/ مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا کہ وقف قانون کے تحت مسجد کی اراضی کو تبدیل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں۔
-
مولانا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ شیعہ سنّی اتحاد کے علمبردار تھے، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا اظہار تعزیت
حوزہ/ مولانا محمد ولی رحمانی نے حکیم امت کی رحلت پر اپنے گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ مولانا کلب صادق جیسی شخصیات روز روز نہیں پیدا ہوتی ہیں، ان کی ذات میں ایک انجمن آبادتھی، وہ ممتاز عالم دین، اپنے رنگ وآھنگ کے منفرد خطیب، شیعہ سنّی اتحاد کے علمبردار تھے۔
-
مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق دام ظلہ مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں/دعائے صحت کی اپیل، ڈاکٹر کلب سبطین نوری
حوزہ/ مولانا کے فرزند ڈاکٹر کلب سبطین نوری نے بتایا کے مولانا کلب صادق کی طبیعت میں کوئی گراوٹ نہیں آئی ہے لیکن ابھی بھی حالت اطمنان بخش نہیں ہے۔