۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مشہد مقدس میں انفجار نور کانفرس کا انعقاد

حوزہ/ نمائندہ و مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کا کہنا تھا کہ امام خمینیؒ نےیہ انقلاب  زندگی میں سہولیات ایجاد کرنے کیلئے نہیں  لائے بلکہ اِس انقلاب اسلامی کا بنیادی مقصد معاشرے میں نور پھیلانا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان مشہد مقدس نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے انفجار نور کانفرس کا انعقاد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ و مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ جناب حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید ظفر علیشاہ نے نور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نور ہے اور اُس کے نور کی تجلی سے ماسوی اللہ منور ہوئے ہیں اور امام خمینیؒ نےیہ انقلاب زندگی میں سہولیات ایجاد کرنے کیلئے نہیں  لائے بلکہ اِس انقلاب اسلامی کا بنیادی مقصد معاشرے میں نور پھیلانا تھا۔

انہوں نے حضرت امیرالمؤمنین کی خانہ نشینی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اگر قوم ساتھ نہ دے تو علی جیسا امام بھی خانہ نشین ہوجاتا ہے؛کہا: قائد ملت جعفریہ کی سنہری خدمات پر تبصرہ کرنے کا حق اُسے حاصل ہے جس نے خود قیادت کا ساتھ دینے میں کوتاہی نہ کی ہو۔

انہوں نے دفاتر قائد ملت جعفریہ کے مشہد مقدس میں اجتماع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پروگرام کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور ایسے اجتماعات کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے مستقبل میں ایسے اجتماعات کے تسلسل پر زور دیا۔

تصویری جھلکیاں: مشہد مقدس میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے انفجار نور کانفرس کا انعقاد

خطیب حرم مطہر رضوی و رکن مجلس نظارت جناب حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید محمد عباس نقوی نے اپنے خطاب میں انقلاب اسلامی ایران کی تاریخ سے متعلق اپنے مشاہدات کو بیان کرتے ہوئےحضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی جانب سے ولایت کے تحفظ کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کو انقلاب اسلامی کی پہلی کڑی قرار دیا۔

خادم حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا و مسئول شعبہ خدمت زائرین (ایران، عراق شام) دفترقائد ملت جعفریہ قم المقدسہ جناب سید ناصر عباس انقلابی نے اپنے خطاب میں امام خمینیؒ کی تحریک بیداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی خمینی بت شکن کے فرزند امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے طاغوتیوں کو للکار کرکہتے ہیں کہ مجھ جیسا تجھ جیسے کی بیعت نہیں کرسکتا۔

رکن مجلس نظارت تشکل شہید عارف حسین الحسینی اصفہان جناب حجۃ الاسلام ناصر عباس حسینی نے کہا اپنے خطاب میں نظم و ضبط کی اہمیت پر روشنی ڈالٹے ہوئے کہا:ہمیں وحدت و تنظیم،اتفاق و اتحاد اورعلم و عمل کے ذریعہ شب و روز اپنے وطن عزیز کی ترقی کیلئے کوشاں رہنا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان مشہد مقدس نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے انفجار نور کانفرس کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ اور تشکل شہید عارف حسین الحسینی اصفہان اور جامعہ روحانیت طلاب سندھ مشہد مقدس  اورمشہد مقدس کے طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے امام خمینیؒ سے تجدید عہد کیا۔ اِس عظیم الشان کانفرنس میں تلاوت کلام پاک کی سعادت جامعہ روحانیت طلاب سندھ مشہد مقدس کے مدیر جناب حجۃ الاسلام ممتاز حسین سولنگی حاصل کی ، نعتِ رسول مقبولﷺ کی سعادت جناب مولانا وحید حسین  لاشاری اور منقبت اہلبیت علیہم السلام کی سعادت جناب ذاکر اسدی اور جناب حسنین رضا عابدصاحب نے شہدا ءکے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .