۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
تشکل شہید عارف حسینی

حوزہ / مدیر دفتر قائد محترم ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم المقدسہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر ظفر علی شاہ نقوی اور خادم حرم کریمہ اہل بیت (س) و مسئول شعبہ خدمت زائرین ایران، عراق و شام جناب سید ناصر عباس انقلابی کی مسئول تشکل شہید عارف حسین الحسینی برادر سید علی جعفر شمسی و اراکین تشکل کے ساتھ اہم نشست ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر دفتر قائد محترم ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم المقدسہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر ظفر علی شاہ نقوی اور خادم حرم کریمہ اہل بیت (س) و مسئول شعبہ خدمت زائرین ایران، عراق و شام جناب سید ناصر عباس انقلابی کی مسئول تشکل شہید عارف حسین الحسینی برادر سید علی جعفر شمسی و اراکین تشکل کے ساتھ اہم نشست ہوئی۔ جس میں مسئول تشکل نے انہیں تشکل ہذا کے مقاصد و اہداف اور فعالیت سے مکمل طور پر آگاہ فرمایا۔

اس نشست میں حجت الاسلام والمسلمین سید ظفر علی شاہ صاحب نے اپنی گفتگو کے دوران اراکین تشکل کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ آپس میں اتحاد و وحدت کو قائم رکھیں اور ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر آگے بڑھتے رہیں۔ ہماری تمام تر خدمات و تعاون آپ کے ساتھ ہیں۔

خادمِ حرم کریمہ اہل بیت (س) و مسئول شعبہ خدمت زائرین ایران، عراق و شام جناب سید ناصر عباس انقلابی نے بھی اپنی گفتگو میں کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں اس تشکل کے ساتھ ہیں۔ ان شاء اللہ یہ تشکل اور اس کے اراکین قائد ملت جعفریہ پاکستان کے پلیٹ فارم کے ساتھ منسلک رہتے ہوئے قوم و ملک کی خدمت میں مصروف رہے گا۔

اس نشست میں تشکل شہید عارف حسین الحسینی کے سابقہ رکن برادر چراغ علی نقوی کہ جو بانیان تشکل میں سے تھے، نے بھی ایک دینی تشکل کے اہداف و مقاصد پر گفتگو کی اور اس کی مختلف خدمات کا ذکر کیا۔

نشست کے آخر میں برادر مصباح الحسن ہاشمی کے ماموں مرحوم اور برادر شعیب حسین ہاشمی کے والد مرحوم کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی اور مسئول اور اراکین تشکل شہید عارف حسین الحسینی نے اراکین تشکل کی حوصلہ افزائی کرنے پر اپنے گرانقدر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .