۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
مولانا جلال حیدر نقوی

حوزہ/ پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دہشت گردوں کے ہاتھوں نماز جمعہ کے دوران بے گناہ نمازیوں کا قتل عام ہوا ہے جو انتہائی دلخراش اور غمناک سانحہ ہے، سینکڑوں نمازی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر پشاور میں نماز جمعہ کے دوران خود کش بم دھماکے اور اندھا دھند گولی باری میں عبادت میں مصروف بے گناہ نمازیوں کے قتل عام پر آل انڈیا شیعہ کونسل نے اپنے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

آل انڈیا شیعہ کونسل کے قومی ترجمان مولانا جلال حیدر نقوی نے کہا کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دہشت گردوں کے ہاتھوں نماز جمعہ کے دوران بے گناہ نمازیوں کا قتل عام ہوا ہے جو انتہائی دلخراش اور غمناک سانحہ ہے، سینکڑوں نمازی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔آل انڈیا شیعہ کونسل حکومت پاکستان سے شیعوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتی رہی ہے مگر بار بار مظلوم شیعوں کا قتل عام حکومت کی ناکامی اور نااہلی کو برملا کرتا ہے۔

کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گرد تنظیموں کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت ان پر لگام لگانے میں ناکام رہی ہے۔ آل انڈیا شیعہ کونسل اس سانحہ پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت پاکستان سے ایک بار پھر دہشت گردوں کی مجرمانہ حرکتوں کے خلاف ایکشن لینے اور اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

کونسل کے اراکین نے شہیدوں کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد شفایابی کے لئے دعا کی اپیل کی ۔مولانا جلال حیدر نقوی نے اطلاع دی ہے کہ 5 مارچ ،بروز ہفتہ،8بجے شب میں باب العلم اوکھلا، نئی دہلی میں آل انڈیا شیعہ کونسل و باب العلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام جلسہ تعزیت و مجلس عزا کا انعقاد کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .