۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کمک به نیازمندان

حوزہ / حجت الاسلام خوانساری تقریباً 700 خاندانوں کی مدد اور ان کے مسائل و مشکلات کے حل کے لیے دن رات زحمت اور کوشش کر رہے ہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک ان کی کوششوں سے تقریباً 40 طلاق کے معاملات میں صلح ہو چکی ہے اور 25 نشے کے عادی افراد کو نشے جیسی لعنت سے نجات مل چکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجت الاسلام احمد خوانساری جو کہ صوبہ لرستان کے شہر بروجرد میں واقع شہید چمران سماجی و ثقافتی ادارہ کے پیش امام ہیں۔ وہ چھ سال سے اس محلے میں کام کر رہے ہیں اور گزشتہ سال مئی سے اس سماجی اور ثقافتی ادارے کے پیش امام کے طور پر اس محلے کے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔

سیلاب زدگان کی امداد

حجت الاسلام خوانساری نے ایران کے شہر پل دختر میں آنے والے سیلاب کے دوران عوام کے تعاون سے 600 قالین اور 30 عدد فریج متاثرین سیلاب میں تقسیم کئے۔

مسجد کی سرپرستی میں 700 خاندانوں کو خدمات فراہم کرنے کی فکر کے باعث محلے کے اس پیش امام کے پاس ان خاندانوں کی کفالت کے لیے بہت سے پروگرام ہوتے ہیں اور ہر سال چار مراحل میں وہ ضرورت مندوں میں روزی فوڈ پیکج تقسیم کرتے ہیں۔

ضرورت مندوں کی یہ مدد چونکہ صرف خوراک اور معاش تک ہی محدود نہیں ہوتی لہذا حجت الاسلام خوانساری زیر علاج خاندانوں کی ادویات، علاج اور ڈاکٹر کی فیس وغیرہ کی ادائیگی کے لیے بھی اقدامات انجام دے رہے ہیں اور ان خاندانوں کے بچوں کے لیے بھی اسٹیشنری پیکجز وغیرہ عطیہ کیے ہیں۔

اسٹوڈنٹس کے لیے حفظ قرآن کی کلاسز کا انعقاد بھی ایک بابرکت کام تھا جس کا اہتمام اس پیش امام نے کیا تھا۔ اب بھی 24 خواہران ہیں جو حفظِ قرآن کی کلاس لے رہی ہیں جن میں سے بعض نے قرآن کے 7 پارے حفظ کر لیے ہیں۔

37 جوڑوں کی طلاق میں روک تھام

حجت الاسلام خوانساری نے ڈیڑھ سال قبل ضرورت مندوں کو گوشت فراہم کرنے کے منصوبے پر غور کیا تھا اور اس سلسلے میں ہر ماہ 15 سے 20 قربانی کے بھیڑوں کا گوشت ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے "آسان شادی" کو فروغ دینے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ تربیتی کلاسز اور کونسلنگ و مشاورہ کے علاوہ اب تک 13 مستحق بچیوں کو مکمل جہیز دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خاندانوں کے باہمی رشتہ کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے ان کی کوششوں سے اب تک 37 ایسے جوڑے جو طلاق لینا چاہتے تھے، اپنے خاندانوں کے ساتھ خوشی اور صلح کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔

نشے کے خلاف جنگ

گھروں اور خاندانوں کو اجاڑنے والی نشے کی لعنت سے مقابلہ بھی حجت الاسلام خوانساری کی سرگرمیوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ ان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ "ہم نے اب تک 25 نشے کے عادی افراد کو نشے کے علاج کے کیمپوں سے علاج کرایا ہے اور ان میں سے 21 افراد کےلئے ملازمت حاصل کی گئی ہے"۔

انہوں نے کہا: ہم نشے میں ملوث افراد کے علاج کے ساتھ ساتھ نشے کے نقصانات سے آگاہی اور اس قبیح عادت کی روک تھام اور علاج کے لئے مختلف قسم کی ورکشاپس کا انعقاد بھی کرتے ہیں۔

بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی

اس محلے کی مسجد میں ہر شبِ جمعہ دعا و مناجات کے پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں جس میں ان کی نوجوانوں پر خصوصی توجہ نے ان میں سے 50 سے زیادہ جوانوں کو اپنی طرف جلب کیا ہے۔ حجت الاسلام خوانساری انہیں کلاسز، کھیلوں کے پروگرام اور روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

حجت الاسلام خوانساری نے روزگار پیدا کرنے کے مواقع کے لئے ایک ایسا منصوبہ بنایا ہے جس سے 80 سے زائد لوگوں کو روزگار مل سکتا ہے۔ انہوں نے اس پراجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بہت کوششیں کی ہیں اور کئی قرضے بھی لیے ہیں جس سے محلے کی بہت سی مشکلات دور ہو سکتی ہیں۔ گھریلو کاروبار میں بہت سے خاندانوں کے افراد نے قالین ، گلیم وغیرہ بُننا سیکھ لیا ہے۔ ان سب افراد کے کام کاج کرنے کے وسائل بھی مسجد نے ہی فراہم کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .