۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
ماہ رمضان کلاس

حوزہ/ ​​قم المقدسہ، حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں ہر سال کی طرح اس سال بھی اردو زبان بچوں اور نوجوانوں کے لیے "معصومیہ رمضان کلاسز -2024" کے عنوان سے معرفتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو کہ 26 شعبان سے 15رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ، حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں ہر سال کی طرح اس سال بھی اردو زبان بچوں اور نوجوانوں کے لیے "معصومیہ رمضان کلاسز -2024" کے عنوان سے معرفتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو کہ 26 شعبان سے 15رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔

اس پروگرام میں اسلامی عقائد، احکام، سیرت، اخلاق، سوشل میڈیا اور دیگر اہم موضوعات پر کلاسز کا انعقاد کیا جائیگا۔

حرم مطہر معصومہ قم (س) میں اردو زبان بچوں اور نوجوانوں کے لیے رمضان کلاسز کا انعقاد

ساتھ ہی ساتھ بچوں اور نوجوانوں کے لیے صحت مند تفریحی پروگرامز کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے سوئمنگ، فٹبال اور کلاسی سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا گیا جائیگا۔

یہ پروگرام الضحی تعلیمی مرکز کی جانب سے 26 شعبان المعظم سے 15 رمضان المبارک تک حرم مطہر کی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

داخلے کے خواہشمند افراط اس لنک کے ذریعے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں :

https://docs.google.com/forms/d/1NL1ikQT0mfjFRHIWisA3m7E25NpyT230fGU3ld4ubn8/edit

تبصرہ ارسال

You are replying to: .