۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
بچوں اور نوجوانوں کے لئے حرم مطہر حضرت معصومہ (س) میں رمضان کلاسس کا آغاز 

حوزہ/ الضحی تعلیمی مرکز کی جانب سے بچوں اور نوجوانوں کے لیے حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں رمضان کلاسس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،الضحی تعلیمی مرکز کی جانب سے سالانہ رمضان کلاسس کا چھٹا دورہ حرم مطھر حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جسمیں مختلف قسم کے تعلیمی تفریحی اور عقیدتی پروگرام شامل ہیں۔

عید نوروز کی چھٹیوں اور ماہ مبارک رمضان کی معنویت سے استفادہ کرتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی الضحی تعلیمی مرکز کی جانب سے حرم مطہر کے شعبہ بین الملل کی معاونت سے زائرین،مجاورین اور طلاب کے فرزندان کے لیے 26 شعبان المعظم سے 15رمضان المبارک تک بچوں اور نوجوانوں کے لیے رمضان کلاسس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں بچوں کے لیے مختلف قسم کے تعلیمی،تفریحی پروگرام منعقد ہونگے۔

پروگرام کی تفصیلات شایع شدہ پوسٹر میں موجود ہے۔

بچوں اور نوجوانوں کے لئے حرم مطہر حضرت معصومہ (س) میں رمضان کلاسس کا آغاز 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .