۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
علامہ سید مرید حسین نقوی

حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے پشاور میں مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،درندہ صفت عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے پشاور میں مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،درندہ صفت عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں۔

اپنے مذمتی بیان میں علامہ سید مرید حسین نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرے، حکومت سے پشاور دھماکے میں ملوث دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: وطن عزیز میں دہشت گردوں کے ہاتھوں سب سے زیادہ نقصان ملت تشیع نے اٹھایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .