۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سبط محمد شبیر قمی

حوزہ/ معصوم نمازیوں کو خاک و خون میں غلطاں کرنا وحشتناک ظلم ہے اور افسوس صد افسوس اس بات کا کہ ان دہشتگردوں کو لگام لگانے میں مملکت پاکستان میں کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیروان ولایت جموں وکشمیر نے پشاور جامعہ مسجد اور امام بارگاہ میں ہوئے دہشتگردانہ حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حرکت قرار دیا تنظیم کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے اپنے ایک بیان میں دہشتگردانہ حملےکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ نمازیوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے بدترین درندے اور انسانیت سے کوسوں دور لامذہب ٹولہ ہے جنہیں اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معصوم نمازیوں کو خاک و خون میں غلطاں کرنا وحشتناک ظلم ہے اور افسوس صد افسوس اس بات کا کہ ان دہشتگردوں کو لگام لگانے میں مملکت پاکستان میں کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔

مولانا نے کہا کہ غیور مسلمان بالخصوص مکتب تشیع اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے خوف وڈر محسوس کرنے والے نہیں بلکہ اسلام کی بقا اور اہلبیت کے محبت میں خون کا ایک ایک قطرہ بہانے کے لئے تیار ہے انہوں نے درجنوں کی تعداد میں شہید ہونے والوں کو خراج پیش کرتے ہوئے ان کی جنت نشینی اور زخمیوں کی شفایابی کے لئے دعا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .