۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ اعرافی

حوزہ / مرکز مدیریت حوزہ علمیہ نے پاکستان کے شہر پشاور کے قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیانیہ جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز مدیریت حوزہ علمیہ ایران نے حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی کا دستخط شدہ ایک بیان جاری کیا ہے جس میں پاکستان کے شہر پشاور کے قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ ان کے اس بیانیہ کا متن درج ذیل ہے:

(إنا لله وإنا الیه راجعون )

ایک بار پھر خانہ خدا پر حملے میں دہشت گردوں کی اندھی نفرت نے پشاور کے قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار کی مسجد میں ہونے والے خونی واقعے کو جنم دیا ہے۔ جس میں بڑی تعداد میں بے گناہ نمازی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

مرکز مدیریت حوزہ علمیہ اس خونی سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی مذموم سازش کا شاخصانہ قرار دیتا ہے۔

ہم غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور یہ اعلان کرتے ہیں کہ یہ اندھی اور منافقانہ حرکتیں امت مسلمہ کی صفوں کو کمزور کرنے کی کڑی ہیں اور البتہ اس ملک کے مظلوم عوام کو (دشمن کی مذموم سازشوں کو سمجھتے ہوئے)مزید ہوشیار اور باشعور بناتی ہیں۔

ہم تمام امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کی امت مسلمہ کے لیے صبر جمیل اور اس المناک واقعے کے زخمیوں کے فوری طور پر صحت یاب ہونے اور اس المناک واقعے کے شہداء کے علو درجات کے لئے دعاگو ہیں اور حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ظالم اور دہشت گروہوں کے مقابلہ میں اپنی مظلوم عوام کی دادرسی کرے اور اس طرح کے المناک واقعات کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے اور کسی بھی دینی اور مذہبی اجتماعات کو ان انتہاپسند، سنگدل اور افراطی گروہوں کے پرتشدد اور وحشیانہ حملوں کا نشانہ نہ بننے دے۔

میں اللہ تعالیٰ سے اسلام اور مسلمانوں کی عزت، عظمت، فتح اور انہیں دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھنے کا طالب ہوں۔

علی رضا اعرافی

سرپرست حوزہ علمیہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .