۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
جامعۂ روحانیت بلتستان

حوزہ/مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل  علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ قم المقدسہ میں دفترِ جامعۂ روحانیت بلتستان کا دورہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ قم المقدسہ میں دفترِ جامعۂ روحانیت بلتستان کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، آج 6 مارچ بروز اتوار سربراہِ مجلس وحدت المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قم میں دفترِ جامعۂ روحانیت بلتستان پاکستان کا دورہ کیا اور اس موقع پر ان کے ہمراہ مجلس وحدت المسلمین شعبۂ قم کے سربراہ حجۃ الاسلام سید شیدا حسین اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان حجۃ الاسلام ڈاکٹر مشتاق حکیمی بھی تھے۔

رپورٹ کے مطابق، جامعۂ روحانیت بلتستان کے جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام احسان رضی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور جامعۂ روحانیت کی علمی، تحقیقی، تبلیغی اور ثقافتی سرگرمیوں کی مختصر اور جامع رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جامعۂ روحانیت کو شجرۂ طیبہ سے تعبیر کیا اور ساری تنظیموں کا ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ایک ہی پلیٹ فارم پر علاقے کے علماء و طلباء کی تعلیم و تربیت کے لئے جمع ہونے کو انتہائی قابلِ تعریف و لائقِ تحسین اور دوسروں کےلئے قابلِ تقلید عمل قرار دیا۔

ملاقات میں کابینہ کے اراکین اور جامعۂ روحانیت کی اسمبلی کے اسپیکر حجۃ الاسلام مبشر حسن مقدسی اور نگران اسمبلی کے سیکرٹری حجۃ الاسلام عسکری ممتاز بھی موجود تھے۔

آخر جامعۂ روحانیت بلتستان کے نائب صدر حجۃ الاسلام سید حامد علی شاہ رضوی نے سانحۂ پشاور پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سربراہ اور وفد کی دفتر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .