۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ممبئی میں "دی کشمیر فائلز" فلم میں آیت اللہ خمینی رح کی اہانت ہر پرزور احتجاج

حوزہ/ علماءِ ممبئی اور شہر کی مساجد و اہم اسلامی مراکز کے عہدے داروں کی جانب سے "دی کشمیر فائلز" پر  آج پولیس کمشنر کے پاس احتجاج درج کرایا گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علماءِ ممبئی اور شہر کی مساجد و اہم اسلامی مراکز کے عہدے داروں کی جانب سے "دی کشمیر فائلز" پر آج پولیس کمشنر کے پاس احتجاج درج کرایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق،مومنین اور علماء ممبئی آج ممبئی پولیس کمشنر کے دفتر گئے تاکہ آنے والی ہندی فلم "دی کشمیر فائلز" پر اپنا احتجاج درج کرائیں۔

واضح رہے کہ اس فلم میں "آیت اللہ روح اللہ امام خمینی صاحب" کی تصویر کو دہشت گردی سے جوڑ کر دکھایا گیا ہے، جس پر پورے ہندوستان میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، مولانا فیاض باقر صاحب (زیب پیلس، اندھیری)، مولانا روح ظفر صاحب (خوجہ مسجد، ممبئی)، مولانا نجیب الحسن زیدی صاحب (مسجد ایرانیان مغل، ممبئی) کے علاوہ ان کے مراکز و مساجد کے ذمہ داران اور مومنین ممبئی پولیس کمشنر کے آفس پہنچے۔ اور اپنا احتجاج درج کیا اور ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر سے کہا کہ وہ اس متنازعہ سین کو غور سے دیکھ کر فوری ایکشن لیں جوائنٹ کمشنر نے تمام حاضر علماء و مومنین کو یقین دلایا کہ اس فلم سے "آیت اللہ روح اللہ امام خمینی صاحب" کی یہ تصویر ہٹا دی جائے گی، علمائے کرام اور مومنین ممبئی نے اس کے لیے ممبئی پولیس کمشنر اور جوائنٹ کمشنر صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .