۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
یاد امام راحل

حوزہ/ مجتمع علماء و خطباء (ممبئی)، اثناء عشری یوتھ فاؤنڈیشن (IAYF) اور کئی دیگر تنظیموں نے امام خمینی (رح) کی 33 ویں برسی کے موقع پر ڈونگری، ممبئی کے کیسر باغ ہال میں بعنوان یاد امام راحل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجتمع علماء و خطباء (ممبئی)، اثناء عشری یوتھ فاؤنڈیشن (IAYF) اور کئی دیگر تنظیموں نے امام خمینی (رح) کی 33 ویں برسی کے موقع پر ان کی یاد میں یکجا ہو کر 12 جون 2022، بروز اتوار کو ڈونگری، ممبئی کے کیسر باغ ہال میں بعنوان یاد امام راحل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں کثیر تعداد میں مردوں، عورتوں اور بچوں نے شرکت کی۔

اس تقریب کا آغاز حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کرنے والی شخصیات اور گروہوں کی شدید مذمت کے ساتھ ہوا، جس کے بعد مولانا سید محمد عسکری صاحب (دہلی)، مولانا اختر عباس جون صاحب (لکھنؤ)، مولانا سید غلام حسین متو صاحب (کشمیر) اور سنی عالم دین مولانا محمود دریا آبادی صاحب کی تقریروں کو سامعین نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ سنا۔ آئی ایل ایم (اسلامک لرننگ موومنٹ) کے نوجوانوں نے امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ، رہبر معظم آيت اللہ العظمی خامنہ ای اور آیت اللہ العظمی سیستانی کو سلامی اور خراج عقیدت پیش کیا ۔

اس تقریب کی خاص بات "سلام فرماندہ" کی نظم تھی جسے معصوم بچوں نے پیش کیا۔ اس نظم نے ایران کی عوام میں جوشیلی لہروں کو پیدا کرنے کے بعد ممبئی کے ساحلوں پر بھی دستک دے کر عوام میں جوش بھردیا۔ اس تقریب نے 14 سال سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں (150 سے زائد) کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ان بچوں نے ایران سے ابوذر روہی کی پڑھی جانے والی نظم سلام فرماندہ کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کیا۔

اگرچہ یہ تقریب تین گھنٹے پر محیط رہی لیکن سامعین کی دلچسپی نے انھیں اپنی نشستوں سے ہلنے کا موقع نہیں دیا، سامعین نے مذکورہ بالا تقریب کے ہر حصے کو سراہتے ہوئے اس تقریب کو منعقد کرنے والوں کو اپنی دعا‎ؤں سے نوازا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .