۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ٹولتھ ٹاک تقریب

حوزہ/ اسلام کا ہر فرقہ اپنے مسیحا کو امام مہدی (عج) کے نام سے جانتا ہے اور ان کے ظہور کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے جس کی پیشین گوئی 1400 سال پہلے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق، شہر ممبئی میں امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف پر شکوک و شبہات اور ان کے جوابات حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبئی، پونہ اور حیدرآباد کے نامور اسکالرز اور دانشوروں نے سامعین کے سامنے اپنی گفتگو پیش کی۔

تصویری جھلکیاں: شہر ممبئی میں امام مہدی (عج) کے متعلق "ٹویلتھ ٹاک تقریب" کا عالیشان انعقاد

ہم ایک ایسے دور میں ہیں جس میں پوری انسانیت موعود مسیحا کی آمد کی منتظر ہے۔ اسلام کا ہر فرقہ اس مسیحا کو امام مہدی (عج) کے نام سے جانتا ہے اور ان کے ظہور کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے جس کی پیشین گوئی 1400 سال پہلے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کی تھی۔

علم میں اضافے اور امام مہدی علیہ السلام کے بارے میں شکوک و شبہات کو دور کرنے کے مقصد سے، دا پرومِس مہدی ٹیم نے 29؍ جنوری کو شوستری امام باڑہ، ممبئی 400009 میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک اپنی دوسری ٹویلتھ ٹاک کانفرنس کا انعقاد کیا۔

زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 12 مقررین کو امام مہدی علیہ السلام سے متعلق 12 مختلف موضوعات پر 12 منٹ تک ٹاک کرنے کی دعوت دی گئی۔ اس پروگرام میں ممبئی، پونہ اور حیدرآباد کے نامور اسکالرز اور دانشوروں نے سامعین کے سامنے اپنی گفتگو پیش کی۔

مقررین کے کچھ دلچسپ موضوعات،سوالات، طبی سائنس کے مطابق طولانی عمر کے بارے میں تھے۔ کیا علماء امام مہدی علیہ السلام سے رابطے میں ہیں؟، غیبت میں امام کی کیا اہمیت ہے؟، کیا حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے امام مہدی (عج) کے بارے میں کوئی پیشن گوئی کی تھی؟

یہ ۱۲؍ موضوعات پر مشتمل بارہ مقرروں کے ٹاکس سوشل میڈیا اور مختلف ٹی وی چینلز پر ماہ شعبان میں امام مہدی علیہ السلام کے یوم ولادت کے پروگرام کے ساتھ نشر کیے جائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .