۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
 "یاد امام راحل" کانفرنس

حوزہ/ پیکر احیاء فکرِ دینی، بانی انقلابِ اسلامی، عالم ربانی، آیت اللہ روح اللہ موسوی الخمینی رضوان اللہ علیہ کی برسی کی مناسبت سے عروس البلاد ممبئی میں "فکر امام راحل" یک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی/ عروس البلاد ممبئی کی مختلف انجمن و تنظیم کی جانب سے امت مسلمہ کے عالمی مسائل، قدس و جنت البقیع، تحریکِ دینداری تحفّظ ناموس رسالت، مذہب اہل بیت علیہم السلام کی آفاقیت جیسے موضوعات پر مبنی "یاد امام راحل" کے عنوان "یک روزہ کانفرنس " کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں قومی سطح پر علماء و اکابرین خطباء و مقررین اور مومنین کی اکثریت شرکت فرما ہو رہی ہے۔جسمیں تمام ملت مسلمہ سے جوق در جوق کثیر تعداد میں شرکت کی پر خلوص گذارش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ آیت اللہ خمینی رحمت اللہ علیہ نے انقلاب اسلامی کے ذریعہ شیعت اور اسلام کو پوری دنیا میں اسکے عظیم محاسن کے ساتھ نہ صرف متعارف فرمایا بلکہ حکومت اسلامیہ کے ذریعہ ایسا نافذ کیا کہ لبادہ اسلامی اوڑھ کر حکومت کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہو گئے ۔ عربوں کی حقیقت دنیا کے سامنے آگئی امریکہ و اسرائیل لرزاں و ترساں نظر آئے شیعت کے عزای چہرے کے علاوہ اُسکا انقلابی چہرہ دنیا کے سامنے نکھر کر ابھرا۔اس عظیم انقلاب سے باطل و ظالم نظام کو موت کی ہچکیاں آنے لگیں۔

"وہ کِ جسنے اپنے انقلاب کی روح کو دنیا کے سامنے یہ کہ کے پیش کیا"
"اگر ہمارے پاس عاشورا اور محرم نہ ہوتا تو یہ انقلاب ممکن نہیں تھا"۔

منتظمین نے تمام محرم اور عاشورہ کی تہذیبی ثقافتی اور معنوی تربیت یافتہ عزاداران سیّد الشہداء اور ماتم دران شہیدان کربلا سے پُر زور اپیل کی ہے کہ اس پیغام کو شیئر بھی فرمائے اور لوگوں کو خبر بھی پہنچائیں۔

پروگرام ۔۔ حسب ذیل ہے؛

۱۲, جون، بروز اتوار، وقت ۸:۰۰ بجے شب، کیسر باغ ہال شیدا مارگ، حضرت امام حسین چوک، چار نل دونگری ممبئی۔

بانی انقلابِ اسلامی، امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے ممبئی میں  "یاد امام راحل" کانفرنس کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .