۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
پشاور مسجد دھماکہ

حوزہ/ دہشت گردوں کا مقصد پاکستان میں فرقہ واریت کے ذریعہ عدم استحکام پیدا کرنا ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں و نیز یہ بھی واضح ہے کہ تکفیریت اور دہشت گردی امریکی پیداوار ہیں جسے امت مسلمہ کو باریکی سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ مرکز تبلیغات امام رضا(ع) سانکو کرگل(لداخ) نے پاکستان کے شہر پشاور میں نماز جمعہ کے دوران شیعہ جامع مسجد میں نمازیوں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مرکز تبلیغات کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد پاکستان میں فرقہ واریت کے ذریعہ عدم استحکام پیدا کرنا ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں و نیز یہ بھی واضح ہے کہ تکفیریت اور دہشت گردی امریکی پیداوار ہیں جسے امت مسلمہ باریکی سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

مرکز تبلیغات کے صدر و اراکین اور مومنین نے اس حادثے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد از جلد شفا اور صحتیابی کے لئے دعا کی و نیز اس حوالے سے مرکز ہذا کی دفتر سے ایک پریس ریلیز بھی جاری ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں 30 نمازی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

پشاور سانحہ پر ادارہ مرکز امام رضا (ع) کرگل کا مذمتی بیان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .