۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ارشاد حسین خلیلی

حوزہ / پشاور میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں امام جمعہ علامہ ارشاد حسین خلیلی بھی شہید ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پشاور کی امامیہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں امام جمعہ مولانا ارشاد حسین خلیلی بھی شہید ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دھماکہ میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 50 سے زائد نمازی شہید ہو چکے ہیں، شہداء میں پیش نماز علامہ ارشاد حسین خلیلی بھی شامل ہیں جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پشاور میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں علامہ ارشاد حسین خلیلی شہید ہو گئے

ذرائع کے مطابق دھماکہ میں زخمی ہونے والے کئی نمازیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کی وجہ سے شہداء کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ علاقہ میں گلیاں چھوٹی ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .