۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ سانحہ پشاور کی غیر جانبدارانہ و شفاف تحقیقات اور غیر جانبدار انوسٹی گیشن و مضبوط پراسیکوشن کے ذریعے مجرموں کو کیفر کر دار تک پہنچایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے المناک سانحہ پشاور جامعہ مسجد کوچہ رسالدار پر خود کش حملے کے خلاف تین دن سوگ اور اتوار کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

قائد ملت جعفریہ نے پشاورکی جامعہ مسجد امامیہ کوچہ رسالدار میں خود کش حملے میں امام جمعہ علامہ ارشاد حسین خلیلی رکن زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور ،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مظفر علی آخونزادہ کے بھائی اور بھتیجااور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کے چچا مظہر علی آخونزادہ اور زاہد آخونزادہ کے بڑے بھائی مجاہد علی آخونزادہ سمیت کثیر تعداد میں نمازیوں کی شہادت پر اور 50سے زائد نمازیوں کے شدید زخمی ہونے پر افسوس و ر شدیدنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ پشاور جامع مسجد کوچہ رسالدار میں نمازیوں پر پر حملہ بزدلی قرار دیا اور کہاکہ ضرب عضب ، ردالفساد جیسے درجنوں آپریشنز کے بعد اس قسم کے دہشتگردی کے واقعات کا رونما ہونا سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں ، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔

علامہ ساجد نقوی نے مطالبہ کیا کہ سانحہ پشاور کی غیر جانبدارانہ و شفاف تحقیقات کی جائیں اور غیر جانبدار انوسٹی گیشن اور مجرموں کی تشخیص کرکے قانون کے حوالے کرتے ہوئے مضبوط پراسیکوشن کے ذریعے مجرموں کو کیفر کر دار تک پہنچایا جائے ۔

علامہ ساجد نقوی نے سانحہ پشاور اور دو روز قبل کوئٹہ میں ہونیوالے دہشتگردی کے مجرمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہاکہ حکمران شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام نظر آتے ہیں ۔لہذا قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی شناسائی کرکے قانون کے شکنجے میں جکڑیں ۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں انہوںنے سانحہ پشاور کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار زخمی نمازیوں کو بھر پور طبی سہولیات فراہم کریں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .