۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ صیہونیت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امہ کو متحد ہونا ہوگا، آئے روز اسرائیلی مظالم بڑھ رہے ہیں ، اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر قابض اسرائیلی فوج کا حملہ ظلم کی انتہاء ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فلسطین میں نمازیوں اور افغانستان میں تعلیمی ادارے پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، عالمی اداروں کو متوجہ کرتے ہوئے ظلم کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مسجد اقصیٰ اور افغانستان میں تعلیمی ادارے پر الگ الگ حملوں پر اپنے ردعمل میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ صیہونیت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امہ کو متحد ہونا ہوگا، آئے روز اسرائیلی مظالم بڑھ رہے ہیں ، اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر قابض اسرائیلی فوج کا حملہ ظلم کی انتہاء ہے۔

انہوں نے افغانستان میں طالبات کے تعلیمی ادارے پر شر پسندوں کی طرف سے ہونے والے حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا، علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبات پر حملہ کی اعلی سطحی تحقیقات کی جائیں، افغانستان حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔ استعمار نے افغانستان کو تباہ کرنے کے بعد انخلا کا اعلان کیا ہے مگر یہ اعلان فی الوقت صرف زبانی کلامی ہے اور اپنے قبضے کو دوام بخشنے کے لئے مختلف بہانے تراشے جارہے ہیں، جب سے انخلا بارے خبریں آنا شروع ہوئیں ایک مرتبہ پھر افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا جو کہ تشویش ناک ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مسجد اقصٰی اور افغان طالبات کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .