۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
داعش مسئولیت انفجار مسجد شیعیان افغانستان را برعهده گرفت

حوزہ/ ادارہ انجمن صاحب الزمان عج اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنظیموں سے شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشتگردوں پر نکیل کسنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرگل/ افغانستان میں شیعہ نسل کشی کا جو سلسلہ گزشتہ کئی دہائیوں سے شروع ہوا تھا اس نے ایک بار پھر اپنی درندگی کا ثبوت دیتے ہوئے جمعہ کے روز خالق جن و انس کی بارگاہ میں حاضر نمازیوں کو خاک و خون میں غلطاں کیا ہے ۔اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے  درسگاہ حسین ابن علی کے شاگردان کو ڈرایا ،دھمکایا اور دبایا نہیں جاسکتا۔۔اس طرح کے حملوں سے یہ انسانیت کے دشمن صرف اور صرف اپنی درندگی کو آشکار کررہی ہیں ۔لیکن المیہ یہ ہے کہ نام نہاد انسانی حقوق کے ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے بیٹھے ہیں جو کہ نہایت ہی قابل مذمت ہے۔

ادارہ انجمن صاحب الزمان عج اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنظیموں سے شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشتگردوں پر نکیل کسنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

ہم اس حملہ میں جاں بحق ہوئے شہیدوں کے لواحقین اور پوری ملت تشیع افغانستان کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد شفایابی کے لئے دعاگو ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .