۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ علامہ ساجد نقوی: افغان حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے ، دہشت گردی میں ملوث اور ذمہ داری قبول کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، دہشتگردی کا واقعہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کا قندھار مسجد پر خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہمسائیہ ملک میں تسلسل سے ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات انتہائی قابل تشویش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم افغان بھائیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ، افغان حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے ، دہشت گردی میں ملوث اور ذمہ داری قبول کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، دہشتگردی کا واقعہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ افغان شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا افغان حکومت کی ذمہ داری ہے، افغان حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور دہشتگردی کے واقعات کو رکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .