۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سربراہ شیعہ  علما‏ء کونسل پاکستان

حوزہ/حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان اسپتال خودکش دھماکے اور پولیس چوکی پر ہونے والی فائرنگ کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان دہشت گرد عناصر کی مکمل سرکوبی کے لیے اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

حوزہ  نیوز  ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان اسپتال خودکش دھماکے اور پولیس چوکی پر ہونے والی فائرنگ کے واقعات کی مذمت کرتے  ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان دہشت گرد عناصر کی مکملسرکوبی کے لیے اقدامات کو مزید موثر بنانےکی  ضرورت ہے۔

انہوں نے دہشتگردی کے واقعات میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہر دکھ اور افسوس اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدری اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور محافظین پر حملہ کرنے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .