۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
آیت اللہ بشیر نجفی دام ظلہ الوارف شریک سفر عشق حسینی

حوزہ/ عالمی برادری اور خاص طور پر اسلامی ممالک  کے لئے ضروری ہو گیا ہے کہ اپنی انسانی ذمہ داریاں سنبھالیں اور عملی طور پر جد و جہد کریں تاکہ مظلوم افغان عوام کے لئے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی دفتر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نجف اشرف عراق نے قندھار افغانستان میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے رسمی بیان جاری کیا ہے۔جسکا اردو ترجمہ اس طرح ہے؛ 

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
الحمد لله الذي لا يحمد على مكروه سواه، والصّلاة والسّلام على المبعوث رحمة للعالمين محمّد وآله الطّاهرين، واللعنة الدّائمة على أعدائهم إلى يوم الدّين.
قال الله سبحانه: (الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ).
صَدَقَ اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ.
ہمیں انتہائی دکھ اور تکلیف کے ساتھ اس خوفناک مجرمانہ دہشت گردانہ  حملے  کی خبر ملی کہ جس کے نتیجے میں درجنوں نمازی عبادت گذار قندھار کی مسجد  میں شہید اور زخمی ہوئے چند روز قبل بھی  قندوز کی مسجد میں مجرمانہ حملے  ہو چکے تھے  فلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ. 
عام طور پر عالمی برادری اور خاص طور پر اسلامی ممالک  کے لئے ضروری ہو گیا ہے کہ اپنی انسانی ذمہ داریاں سنبھالیں اور عملی طور پر جد و جہد کریں تاکہ مظلوم افغان عوام کے لئےتحفظ فراہم کیا جاسکے۔
ہم اس گھناونے مجرمانہ فعل کی شدید مذمت کے ساتھ ساتھ عزیز افغان عوام بالخصوص شہداء کے اہل خانہ کی خدمت  میں  اپنی تعزیت  پیش کرتے ہیں اور بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ انہیں صبر و سکون کی توفیق سے نوازے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے بیشک وہی سننے والا اور دعاؤں کا مستجاب کرنے والا ہے  ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .