۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ عبد الخالق اسدی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوں لگتا ہے جیسے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو عزاداری پر قدغن لگانے پر انعام و کرام سے نوازا جاتا ہے اور ترقی دی جاتی ہے۔ جس طرح یہ بڑھ چڑھ کر عزاداروں کو گرفتار کرتے ہیں اور مقدمات درج کرتے ہیں ہمیں کچھ ایسا ہی تاثر ملتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوں لگتا ہے جیسے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو عزاداری پر قدغن لگانے پر انعام و کرام سے نوازا جاتا ہے اور ترقی دی جاتی ہے۔ جس طرح یہ بڑھ چڑھ کر عزاداروں کو گرفتار کرتے ہیں اور مقدمات درج کرتے ہیں ہمیں کچھ ایسا ہی تاثر ملتا ہے۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے تمام معاملات طے ہونے کے باوجود ایس او پیز کے مطابق عزاداری پر عملدرآمد کیا گیا۔تھانیدار واقعی میں سب سے بڑا ہوتا ہے ملک کا صدر کہتا ہے عزاداری منعقد ہوگی جبکہ تھانیدار عزاداری برپا کرنے والے عزاداروں پر دہشتگردی کے مقدمات درج کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں بسنے والے عزاداروں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے. حکومت ہوش کے ناخن لے دیگر صورت پُرامن تاہم منظم اور پُرشکوہ احتجاج یا دھرنا دینا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔ اگر عزاداروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری رہا تو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع چنیوٹ میں اس وقت عزاداروں نے انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے خلاف دھرنا دیا ہوا ہے. دو افراد کو عزاداری برپا کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں. اگر حکومت کی بے حسی اس ہی طرح جاری رہی تو احتجاج اور دھرنوں میں مزید شدت آئے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .