۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
تصاویر/ حضور اعضای ستاد استهلال ارومیه برای رؤیت هلال ماه شوال و عید سعید فطر

حوزہ/ تمام موصولہ معلومات اور شواہد کی روشنی میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ماہ مقدس رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے شرعی تقاضوں کے مطابق عید الفطر کی ادائیگی کے لئے شوال المعظم کا چاند نظر آنے میں کسی تنازع سے بچنے کے لئے مقامی علماء، مدرسین اور آئمہ جمعہ و جماعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ فقہی قواعد و ضوابط کے مطابق رویت ہلا ل پر اطلاع دیں ۔تاکہ رویت ہلال کو متنازع بنانے کا سد باب کیا جاسکے ۔

سیکرٹری جنرل وفاق المدارس علامہ محمد افضل حیدری کی طرف سے جاری اعلامیہ میں علماءسے خواہش کی گئی ہے کہ رویت ہلال میں مرکزیت پیدا کرنے کے سلسلے میں وفاق المدارس اور شیعہ علما ءکونسل کے مرکزی دفاتر، مقامی علمائ، آئمہ مساجد، مدارس کے پرنسپل صاحبان اور متدین مومنین اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔

انہوں نے روئیت ہلال کے لئے ملک بھر سے 16 ۔ افراد کا تعین کیا ہے۔ انہیں رویت ہلال کے حوالے سے اطلاع دی جائے۔ ان میں علامہ محمد تقی نقوی ملتان،مولانا شیخ محمد اسحاق نجفی،مولانا غلام مہدی کریمی،مولانا شیخ انور علی نجفی اسلام آباد،مولانا عبدالمجید بہشتی شکار پور، مولانا محمد جمعہ اسدی ،مولانا اکبر حسین زاہدی کوئٹہ، مولانا ڈاکٹر محمد جواد ہادی پشاور، مولانا شیخ محمد حسن سروری سکردو،مولانا شبیر میثمی کراچی، مولانا محمد رمضان توقیر ڈیرہ اسمٰعیل خان، مولانا شیخ محمد حسن جعفری سکردو،مولاناصادق نقوی، مولانا قمر عباس نقوی مظفر آباد آزادکشمیر اور غلام حید ر حیدری اسلام آباد شامل ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ تمام موصولہ معلومات اور شواہد کی روشنی میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ماہ مقدس رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .