منگل 29 جون 2021 - 01:10
ڈیرہ اسماعیل خان؛ جامعۃ النجف کے زیر اہتمام قرآن سنٹرز کے پوزیش ہولڈر طلباء میں تقسیم انعامات

حوزہ/ پرنسپل جامعۃ ہذا علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی میں ڈیرہ سٹی و مضافاتی علاقوں میں چلانے والے تقریباً 30 قرآن سنٹرز کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقسیم تقریب انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ڈیرہ اسماعیل خان میں جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ کے زیر اہتمام قرآن سنٹرز کے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق، پرنسپل جامعۃ ہذا علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی میں ڈیرہ سٹی و مضافاتی علاقوں میں چلانے والے تقریباً 30 قرآن سنٹرز کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقسیم تقریب انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ محمد رمضان توقیر کے علاوہ نائب پرنسپل جامعہ ہذا مولانا حاجی حنیف رکنوی، مولانا ناصر عباس توکلی اور قرآن سنٹرز کے انچارج نے شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ محمد رمضان توقیر نے قرآن سنٹرز اور قرآن الکریم کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha