۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی

حوزہ/ ولادت باسعادت امام بشریت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی مناسب سے انجمن شرعی شیعیان کی طرف سے محفل جشن کا انعقاد۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،۱۳ رجب المرجب ولادت باسعادت مولود کعبہ، امام المتقین امیرالمؤمنین امام علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی مناسبت سے وادی بھر میں محافل جشن و تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے ایک عظیم الشان تقریب پانچس بڈگام میں منعقد ہوئی۔ جس میں انجمن سے وابسطہ مکاتب کے طلاب و طلباء کے علاوہ عام لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کرکے قرآن خوانی و منقبت خوانی کے ذریعے امام علی علیہ السلام کو اپنا خراج عقیدت پیش کیا۔

آخر میں صدر انجمن شرعی شیعیان حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے اپنے صدارتی خطبہ میں مولود کعبہ امام علی علیہ السلام کو بہترین خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جہا کہ ہمیں چاہیے امام علی علیہ السلام کے بتائے ہوئے نقش قدم پر چلیں جو کہ بارگاہ امام میں بہترین خراج عقیدت ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .