۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
گلگت میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد

حوزہ/ حضرت علی علیہ السلام کی سیرت تمام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے، اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، اتحاد کے ذریعے انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ اتحاد سب سے بڑی طاقت ہے، جو امت مسلمہ کو اپنا کھویا ہوا مقام واپس دلوا سکتا ہے، عالمی استعمار کی سازشوں کا واحد توڑ اتحاد امت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی امامیہ کونسل اور ہیئت آئمہ جماعت شیعہ گلگت کے زیر اہتمام مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں جشن مولود کعبہ کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں گلگت بھر سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، شعراء عظام کے علاوہ کثیر تعداد میں امت اسلامیہ نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، جشن مولود کعبہ کے اجتماع سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی سیرت تاریخ انسانیت کا روشن باب ہے، آپ کے دور حکومت کو نمونہ عمل بنا کر ریاست مدینہ کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ حضرت امام علی علیہ اسلام کے دین اسلام کیلئے گراں قدر خدمات اور بے مثال جدوجہد و لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ مسلمان اسوۂ حضرت علی علیہ السلام  پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کی تمام تر کامیابی و کامرانی حاصل کرتے ہوئے دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔

جشن مولود کعبہ کے اجتماع سے آغا سید عاشق حسینی الحسینی، جماعت اسلامی کے مولانا عبد السمیع، شیعہ امامیہ اسماعیلی ریجنل کونسل کے الواعظ عزیر دینار، شیِخ نیئر عباس مصطفوی، سید اظہر حسین کاظمی اور ڈاکٹر سید ذاکر حسین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا حضرت علی علیہ السلام کی سیرت تمام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے، اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، اتحاد کے ذریعے انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ اتحاد سب سے بڑی طاقت ہے، جو امت مسلمہ کو اپنا کھویا ہوا مقام واپس دلوا سکتا ہے، عالمی استعمار کی سازشوں کا واحد توڑ اتحاد امت ہے۔ جشن مولود کعبہ کے اجتماع میں گلگت کے نامور شعراء عبد الخالق تاج، جمشید خان دکھی، محمد نظیم دیا کے علاوہ دیگر مشہور شعراء  نے بھی شرکت کی اور امام عالی مقام کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .