۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ کا انعقاد

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے اپنی صدارتی تقریر میں مومنین کو اہل البیت علیہم السلام کے حوالے سے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے ان کے تعلیمات اور سیرت طیبہ پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جشن مولود کعبہ بمناسبت ولادت با سعادت امیرالمومنین, یعسوب الدین, امام المتقین حضرت امام علی علیہ السلام کے پر مسرت مناسبت سے احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد کیا گیا اس موقع صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی جبکہ نائب صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجۃ الاسلام شیخ غلام علی مفیدی کے بحیثیت مہمان ذی وقار محفل میں شرکت کیا۔

تصاویر دیکھیں: جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ کا انعقاد

تقریب میں علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل، لداخ کے علاوہ ضلع کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں عاشقان امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے شرکت کر کے مولا علی علیہ السلام کے تعین اپنے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔

حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ نے محفل میں صدارت کے فرائض انجام دیئے, جشن محفل کا آغاز معروف عالمی قاری قرآن کریم حجۃ الاسلام شیخ طاہا شاعری مسئول مکاتب اثنا عشریہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس کے بعد تقاریر، منقبت اور قصیدہ خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔

اس موقع پر مقررین نے حضرت امام علی علیہ السلام کے سیرت طیبہ اور حالات زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو پورے عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ قرار دیا اور لوگوں کو محمد و آل محمد علیہم السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امام علی علیہ السلام کے پاک ذات کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دینے کی تلقین کی اور صحیح معنوں میں مولا علی علیہ السلام کے پیروکار اور شیعہ بننے کی کوشش پر زور دیا، جن مقرین نے اس موقع پر لوگوں سے خطاب کیا ان میں حجت الاسلام شیخ غلام علی مفیدی, حجت الاسلام شیخ مصطفیٰ کمال، حجت الاسلام شیخ ابراہیم زاہدی، حجت الاسلام والمسلمین اور حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے نام قابل ذکر ہیں، اس کے علاوہ محترم عرفان علی, آخوند مرزا مہدی, افتخار حسین انصاری طالب علم جوادیہ پروجیکٹ کیئر، حجۃ الاسلام مولانا مرتضی شاکری، محمد الیاس زیدی، محمد علی حیدری طالب علم جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن، فیروز احمد آخوند اور حبیب الله نے اپنے کلام, منقبت اور قصیدہ خوانی کے ذریعے امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کو شاندار خراج عقیدت پیش کئے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے اپنی صدارتی تقریر میں مومنین کو اہل البیت علیہم السلام کے حوالے سے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے ان کے تعلیمات اور سیرت طیبہ پر عمل کرنے کی تاکید کی۔ اور کہا کہ ائمہ معصومین علیہم السلام کے تعلیمات اور سوانح حیات ہی ہمیں ہلاکت سے دور رکھیں گے اور اس سلسلے میں رسول اکرم صل اللہ علیہ والہ و سلم نے فرمایا کہ میں تمہارے درمیان دو اہم چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ایک قرآن پاک اور دوسرا اہل البیت علیہم السلام اور جو ان دنوں کو اپنائے وہ کبھی بھی گمراہ نہیں ہونگے، شیخ ناظر مہدی محمدی نے عالم اسلام اور ملک ہندوستان میں امن و امان کیلئے بالعوم اور عتبات عالیات،حوزات علمیہ اور مراجع عظام کے حق میں بالخصوص دعائیں کی۔

اس موقع پر جنرل سیکریٹری جمعیت العلماء اثنا عشریہ و مرکزی امام جمعہ کرگل حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم خلیلی اور حجۃ الاسلام شیخ مہدی امانی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور بہترین انداز میں جشن محفل مولود کعبہ کو احسن طریقے سے اپنے اختتام کو پہنچایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .