۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
مدرس علمیه لاهیجان

حوزہ/حضرت آیت العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی کی وفات حسرت آیات عالم تشیع بالخصوص حوزہ ھائے علمیہ کے لئے عظیم سانحہ ہے ۔آپ اسلامی انقلاب کے بعد بنیادی قوانین کے لئے بننے والی کمیٹی کے رکن اور امام خمینی کے حکم پر شورائے نگہبان کے چئیرمین کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین (موسسہ شہید عارف الحسینی )مشہد مقدس کا تعزیتی پیغام کچھ اس طرح ہے؛

انا للہ وان الیہ راجعون
"اذا مات العالم الفقیہ ثلم فی الاسلام ثلمہ لا یسدھا شئ الی یوم القیامہ(الحدیث)
حضرت آیت العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی کی وفات حسرت آیات عالم تشیع بالخصوص حوزہ ھائے علمیہ کے لئے عظیم سانحہ ہے ۔آپ اسلامی انقلاب کے بعد بنیادی قوانین کے لئے بننے والی کمیٹی کے رکن اور امام خمینی کے حکم پر شورائے نگہبان کے چئیرمین کے عہدے پر فائز رہے ہیں ۔
ہم اس سانحہ پرقلب عالم امکان حضرت ولی عصر (عج) ،رھبر معظم حضرت آیت اللہ خامنہ ای (مدظلہ)اور تمام شیعیان جہان کی خدمت میں تسلیت وتعزیت پیش کرتے ہیں ۔خدا وند متعال مکتب امام صادق (ع)کے اس عظیم شاگرد کے درجات بلند فرمائے۔آمین

مجلس وحدت مسلمین (موسسہ شہید عارف الحسینی )مشہد مقدس

تبصرہ ارسال

You are replying to: .