۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رهبر انقلاب

 حوزہ/ عالم، مجاہد، حجت الاسلام والمسلمین مجتهد شبستری کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم، مجاہد ، حجت الاسلام والمسلمین شیخ محسن مجتهد شبستری (رحمۃ اللہ علیہ) کی رحلت پر مرحوم کے خاندان، فرزندان، تہران اور آذربائیجان میں ان کے عقیدتمندوں کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔

اس بزرگوار عالمِ دین کا شمار سماجی خدمات، لوگوں کی ہدایت اور تہران اور آذربائیجان میں دینی مدارس کی نظامت اور کامیاب ترین علماء میں سے ہوتا ہے۔ شہرِ تبریز میں امام جمعہ کے عنوان سے دراز مدت تک آپ کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ مدرسہ علمیہ تہران میں مرحوم کے ہمیشہ باقی رہنے والے آثار ان پر رحمتِ الہی کے نزول کا باعث ہوں گے، ان شاء اللہ۔

خداوند متعال کی بارگاہ میں مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کا طالب ہوں۔

سیّد علی خامنه‌ای

18 نومبر ۲۰۲۱ء

تبصرہ ارسال

You are replying to: .